Jobs Created :
Statistics

19-Apr-2021

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا۔ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچنے پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ان کا استقبال کیا،ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے-عاقب جاوید نے عثمان ڈار کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات پر بریفنگ دی-معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا کہ بہت اچھا لگا کہ لاہور قلندرز یوتھ کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت کے کامیاب نوجوان پروگرام میں ایک ویژن نئے لیڈرز پیدا کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے نوجوانوں کو مشغول نہیں کرسکے، لیکن نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ ہم اب آپ لوگوں کے لیے بہت کچھ لانے جا رہے ہیں،20 لاکھ کے قریب نوجوانوں کے لیے سپورٹس کی سہولیات یونیورسٹیز میں دینے جارہے ہیں،پہلی انوویشن لیگ بھی کرانے جارہے ہیں جو کامیاب نوجوان پروگرام سے ہی ممکن ہوگا- انہوں نے کہا کہ جب کبھی آبادی کم تھی تو زیادہ کھلاڑی اولمپکس میں جاتے تھے،ساتوں ریجن میں یوتھ اولمپکس کرانے جارہے ہیں جس کا فائنل اسلام آباد میں ہوگا،نوجوانوں کے لیے مراکز بھی بنائے گئے تاکہ وہاں سے فائدہ اٹھایا جا سکے،کامیاب نوجوان پروگرام میں سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ کرنے جارہے ہیں تاکہ قومی پیروز پیدا کرسکیں- انہوں نے کہا کہ سکولز کی سطح پرآپس میں مقابلے ہوتے تھے جو اب نہیں ہورہے،ہمارے ہاں نوجوان طبقہ کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں،میری خواہش ہے کہ سیالکوٹ میں بھی ہائی پرفارمنس سنٹر بنایا جائے جس کے لئے ہم مکمل تعاون کریں گے- انہوں نے کہاکہ ٹاٹیگر فورس کے نوجوانوں نے پیسوں کے بغیر کام کیا‘ ابھی بھی کچھ علاقوں میں ٹائیگر فورس کے جوان کام کر رہے ہیں‘ٹائیگر فورس سے کتنا کام لینا ہے اس کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے۔بعد ازاں معاون خصوصی نے سنٹر میں فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کی اور باﺅلنگ بھی کرائی۔

Suggestion & Complaints

To share your feedback related to any of Kamyab Jawan programme, please download Citizens Portal Mobile App from Google & Apple Play Stores.