Jobs Created :
Statistics

28-Apr-2021

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام میں10ارب روپے مختص کرنے پر میں عثمان ڈار اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام لانے سے غربت کی شرح میں کمی آئیگی اور بلوچستان کےنوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج کوئٹہ میں کامیاب جوان پروگرام کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر عثمان ڈار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراء اراکین اسمبلی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے سکیلز ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام یونیورسٹیوں میں کیے جائیں اور جوانوں کو بتا دیں اسکو آگاہ کریں کامیاب جوان پروگرام ملکی تاریخ میں پہلی بار ہم نے شروع کیا ہے اسکو زیادہ پبلیسٹی کی ضرورت ہے بینکوں کو بھی اس پر عمل کرنا چاہیے اور لوگوں میں آگاہی کیلئے پروگرام منعقد کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے غریب اور کم آمدنی والے ماہی گیروں کیلیے پروگرام شروع کیا ہے اس طرح پروگرام کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو ملے گا اس وقت بلوچستان میں سب سے زیادہ ماہی گیروں کی کمیونٹی غربت کے لکیر سے نیچے ہیں ماہی گیروں کو اوپر لانا ہوگا انھوں نے کہا کہ بڑے بڑے ٹرولرز آتے ہیں اور سمندر میں مچھلیاں پکڑ لیتے ہیں اور سمندروں میں دور جا کر شکار کرتے ہیں جس سے سمندروں میں آلودگی پھیل جاتی ہے جو خطرناک ہے ان بڑے گروپس کو لائسنس نہیں دینے چاہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے کوسٹل ایریاز میں شپینگ کے کاروبار کے زیادہ مواقع ہیں قرضوں سے ان چھوٹے کاروباری حضرات کو کاروبار کے زیادہ مواقع میسر آئینگے انھوں نے کہا کہ جب ان لوگوں کو روزگار کیلئے آسان شرائط پر قرضے ملیں گے تو وہ اپنے کاروبار میں وسعت لے کر آئینگے اس سے ہمارے نوجوانوں کی قسمت بدل جائیگی اور کاروبار با آسانی ملے گا جب کاروبار پیدا ہوگی تو ملکی معیشت اوپر جائیگا لوگ خوشحال ہونگے اور ملک ترقی کریگا۔ اخر میں وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے کامیاب امیدواروں میں چیک اور ہنر مند سکیم کے تحت ٹرینینگ کورسز مکمل کرن والے کامیاب طلبا۶ میں اسناد تقسیم کیے۔

Suggestion & Complaints

To share your feedback related to any of Kamyab Jawan programme, please download Citizens Portal Mobile App from Google & Apple Play Stores.