Jobs Created :
Statistics

12-Aug-2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس.

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس. نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام قرض کی رقم میں 5 گنا اضافہ کردیا گیا ہے. کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 1 لاکھ سے 2.5 کروڑ تک آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کی حد 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کڑور روپے کردی گئی ہے. یہ قرضے کامیاب جوان کے آن لائن پورٹل کے ذریعے ملک بھر کے 21 بینکوں سے دئیے جائیں گے. کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے. کل سے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر درخواستیں میسر ہونگی. یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ہر سطح پر مانیٹر کیا جائے گا, کسی بھی سطح پر سیاسی بنیادوں پر قرض تقسیم نہیں ہوگا میرٹ دیکھیں گے! چھوٹے کاروبار کیلئے ایک سے دس لاکھ روپے ابتدائی طور پر رکھے گئے ہیں. پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے نوجوانوں پر اعتماد نہیں کیا.

Suggestion & Complaints

To share your feedback related to any of Kamyab Jawan programme, please download Citizens Portal Mobile App from Google & Apple Play Stores.