Jobs Created :
Statistics

18-Aug-2020

موجودہ حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم، ہنر سب کے لئے، کامیاب جوان ڈیجیٹل پورٹل سمیت دیگر اقدامات کئے گئے ہیں

موجودہ حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم، ہنر سب کے لئے، کامیاب جوان ڈیجیٹل پورٹل سمیت دیگر اقدامات کئے گئے ہیں، کورونا وبا کے دورا ن شہریوں کی مدد کے لئے رضاکاروں پر مشتمل ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دی گئی جبکہ نوجوانوں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے نیشنل یوتھ کونسل قائم کی گئی ہے۔ اے پی پی کودستیاب دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے فوری بعد معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی قیادت میں وزیراعظم کامیاب پروگرام شروع کیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل یوتھ کونسل قائم کی گئی۔ اس میں ملک بھر سے نوجوانوں اور صوبائی حکومتوں کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ یہ کونسل نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایجنڈا تیار کرتی ہے۔ پاکستان 2017ءمیں دولت مشترکہ کے 183 ممالک میں یوتھ ڈویلپمنٹ انڈکس میں 154 ویں نمبر پر تھا۔ اس درجہ بندی میں بہتری کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئے www.kamyabjawan.gov.pk تیار کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے یوتھ انٹرپرینیور شپ سکیم اور ہنر مند پاکستان کے لئے نوجوان آن لائن درخواستیں جمع کرا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ایک کروڑ نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کے ویژن کے تناظر میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لئے وزیرا عظم یوتھ انٹرپرنیورشپ سکیم شروع کی گئی ہے جس کا افتتاح 17 اکتوبر 2019ءکو وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 10 لاکھ نوجوانوں نے قرضوں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔ پہلے مرحلے میں قرضوں کی فراہمی کے لئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ہے ۔ دوسرے مرحلے میں قرضوں کی فراہمی کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے اور اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے ہنر سب کے لئے ہنر مند پاکستان شروع کیا۔ اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار نوجوان مستفید ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وبا کے تناظر میں وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مارچ 2020ءمیں قائم کی گئی۔ اس فورس کا مقصد ضلعی انتطامیہ کے ساتھ مل کر کورونا وبا سے متاثرہ علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت دیگر ذمہ داریاں دی گئیں۔ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی آن لائن رجسٹریشن کی گئی۔

Suggestion & Complaints

To share your feedback related to any of Kamyab Jawan programme, please download Citizens Portal Mobile App from Google & Apple Play Stores.