Jobs Created :
Statistics

15-Oct-2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے آئندہ ہفتہ کو ہونے والے ٹائیگرز فورس کنونشن کے انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے اسلام آباد کنونشن سنٹر کا دورہ اور پریس کانفرنس کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے آئندہ ہفتہ کو ہونے والے ٹائیگرز فورس کنونشن کے انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے اسلام آباد کنونشن سنٹر کا دورہ اور پریس کانفرنس کی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع دے رہے ہیں کسی وزیراعظم نے آج تک نوجوانوں کو اتنا اعتماد نہیں دیا، حکومت نے نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں پہلی بار نوجوانوں کو شخصی ضمانت پر قرضے دیے جارہے ہیں۔ نوجوان اپنے ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر کام کریں گے وزیراعظم ٹائیگرز فورس کے پورٹل کا افتتاح بھی کریں گے۔ اپوزیشن ٹائیگرز فورس سے متعلق منفی پروپیگنڈا کرنے میں لگی ہے ٹائیگرز فورس ایک نظریہ ہے، ملک کو لوٹنے والے باہر بیٹھ کر تنقید کر رہے ہیں را کے بارے میں ایسے بیانات سامنے نہیں آتے جیسے ٹائیگرز فورس کے حوالے سے آتے ہیں۔ ٹائیگرز فورس کی وجہ سے کرونا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ٹائیگرز فورس کے نوجوان قومی ہیرو ہیں ٹائیگرز فورس کے نوجوان بغیر تنخواہ کے جذبہ حب الوطنی سے کام کر رہے ہیں۔

Suggestion & Complaints

To share your feedback related to any of Kamyab Jawan programme, please download Citizens Portal Mobile App from Google & Apple Play Stores.