Jobs Created :
Statistics

20-Jan-2021

وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت سوتھ وزیرستان میں کامیاب درخواست دہندگان میں چیکس تقسیم کیے

وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت سوتھ وزیرستان میں کامیاب درخواست دہندگان میں چیکس تقسیم کیے۔ عثمان ڈار اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو باروز گار اور بااختیار بنانے کا سو ارب روپے کا انقلابی منصوبہ ہے اور اس کے تحت ملک بھر کے تقریباً تمام بنکوں کی ذریعے آسان ترین شرائط پر با صلاحیت نوجوانوں کو کاروباری قرضے دیے جا رہے ہیں۔ اب تک اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک پانچ ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور آئندہ چند مہینوں میں مزید دس ارب روپے نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کی مد میں دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں پر سرمایہ کاری کے حوالے سے کامیاب جوان پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہےاور ملک میں غربت مٹانے اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے وزیراعظم جوان پروگرام کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Suggestion & Complaints

To share your feedback related to any of Kamyab Jawan programme, please download Citizens Portal Mobile App from Google & Apple Play Stores.