Jobs Created :
Statistics

26-Jan-2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے نیشنل ڈائیلاگ فورم کے وفد کی ملاقات کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے نیشنل ڈائیلاگ فورم کے وفد کی ملاقات کی۔ وفد میں ملک بھر کے پندرہ یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات شامل تھے۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوے عثمان ڈارنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو قومی سطح کی پالیسی سازی میں شامل کرنے کیلئے نیشنل یوتھ کمیشن بنایاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت تکنیکی تعلیم کی مد میں بلوچستان کی طلباءکا کوٹا بڑھا رہے ہیں۔ ہونہار اور قابل نوجوانوں کو بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر کاروباری قرضے دیےجا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہے۔ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ طلباء نے معاون خصوصی کو نوجوانوں کے حوالے سے مختلف امور پر تجاویز دیں۔عثمان ڈار نے یقین دلایا کے وہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔

Suggestion & Complaints

To share your feedback related to any of Kamyab Jawan programme, please download Citizens Portal Mobile App from Google & Apple Play Stores.