Jobs Created :
Statistics

03-Feb-2021

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور یونیسف پاکستان کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور یونیسف کی آیڈا گِرما (Aida Girma) نے معاہدے پر دستخط کیے۔ کامیاب جوان پروگرام اور یونیسف کے درمیان پاکستان میں ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس (Adolescence Equality Index) مرتب کرنے کے حوالے سے تعاون پر اتفاق ہوا۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ اس انڈکس کا مقصد 10 سے 19 سال عمر کے بچوں کو درپیش مسائل اور مشکلات جانچنا ہے اور انڈکس کے بدولت بچوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھ کر پالیسی سازی میں مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیسف کے ساتھ ملکر وزیراعظم کامیاب جوان جونیئر پروگرام متعارف کروا کر 10 سے 19 سال تک کے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرینگے۔ اس موقع پر تفصیل بتاتے ہوئے آیڈا گِرما نے کہا کہ یو نیسف ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس تشکیل دینے اور متعلقہ لوگوں کو ٹرینینگ دینے کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ آیڈا گِرما نے اس حوالے سی مزید بتایا کہ یونیسف پاکستان میں بچوں سے متعلقہ موجودہ سوشل سیکٹر پا لیسیز کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے بھی تعاون فراہم کرے گا۔

Suggestion & Complaints

To share your feedback related to any of Kamyab Jawan programme, please download Citizens Portal Mobile App from Google & Apple Play Stores.