گرین یوتھ موومنٹ

گرین یوتھ موومنٹ و زیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا انتہائی اہم پروگرام ہے، جس کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوںکی روک تھام سے متعلق نہ صرف اگاہی فراہم کی جاے گی بلکہ مندرجہ زیل شعبوں میں جدت آمیز طریقوں سے بحرانوں پر قابو پانے کے لیے چھوٹے پیمانے پر گرانٹس بھی مہیا کی جائیں گی:

waste management

ٹھوس اور مائع فضلے کی نکاسی و ترسیل کاانتظام

Feature Icon

آبی تحفظ

Feature Icon

قابل تجدید طریقوں سے توانائی کا حصول

pakistan map
Feature Icon

زراعت و جنگلات

Feature Icon

سیاحت کا فروغ

اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں HEC سے منظور شدہ تقریباً 110 جامعات کا نیٹ ورک تشکیل دیا جائیگا جہاں نوجوان ایجادکاروں کی تربیت و رہنمائی کےساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائش کے زریعے ان کی نئی اختراعات کی مارکیٹنگ بھی کی جائے گی۔

مقاصد:

  • عوام میں ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست رویے کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنا
  • ماحولیاتی تحفظ اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ترقی و تحقیق کو فروغ دینا
  • ملک میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے درکار وسائل میں نوجوانوں کی مالی اعانت کرنا
  • ماحولیاتی تبدیلیوںکی روک تھام کے عمل کو فروغ دینے کے لیے نوجوان ایجادکاروں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پلیٹ فارم فراہم کرنا
  • ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام سے منسلک نوجوانوں کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی مارکیٹ کو بروئے کار لانا
  • قابل تجدید طریقوں سے توانائی کا حصول ، ٹھوس اور مائع کچرےکو ٹھکانے لگانے کے مناسب انتظامات، پانی کے تحفظ، زراعت، جنگلات اور سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین طریقوں کو رائج کرنے کے لیے مثالی گرین کیمپس اور لیبز قائم کرنا.
Paksitan Citizen Portal

تجاویز و شکایات

کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اپنی تجاویز و شکایات دینے کے لیے • گوگل پلے سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور یوتھ سے منسلک لنک پر جائیں۔