imran khan message
وزیراعظم پاکستان

جناب عمران خان کا پیغام

مجھے یہ دیکھ کے بہت مسرت ہوئی کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فنڈ(این وائے ڈی ایف) کا اس موقع پر اجراء ہو رہا ہے جب ہمارے ملک کے بانیان اور آباؤ اجداد کی طرف سے لاہور میں 23 مارچ، 1940 کو منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کی 79ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ آج سے 79 سال قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کا مطالبہ کر کے برصغیر کی تاریخ ہی بدل دی۔ ہمارا پیارا وطن آزادی کی فیصلہ کن تحریک کے نتیجہ میں ہی معرض وجود میں آیا۔ مسلم یوتھ اور طلباء نے پاکستان کی آزادی کے لیے قائداعظم کی قیادت پر اعتماد اور ان کی حمایت کر کے بھرپور کردار ادا کیا۔

قائداعظم اس بات پر یقین رکھتے تھے اور انھوں نے ثابت کیا کہ پاکستان کے نوجوان گراں قدر اثاثہ ہیں ، اور مناسب رہنمائی سے ان کی صلاحیّتوں سے استفادہ کر کے ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ۔ یہ حکومت اسی وژن اور جزبہ کے تحت اقتدار میں آئی ہے کیونکه اسے پاکستان کے نوجوان افراد کا بھاری اور بے مثال مینڈیٹ حاصل ہے۔ یہ فریم ورک نوجوانوں کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین مواقع پیدا کرنے ، اور ان کی توانائیوں کوموثر انداز میں بروے کار لانے کے میری حکومت کے پختہ عزم کا مظہر ہے. اس سے نوجوان قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ یہ فریم ورک میری حکومت کےسماجی بہبود اور اقتصادی استحکام کےلیے غیر متزلزل اور پختہ سیاسی عزم کا اظہار ہے، تاکہ پاکستان کے عوام خصوصانوجوانوں کو جمہوری عمل کے حقیقی ثمرات پہنچاے جا سکیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں میں ایک نئی امنگ پیدا کی ہے تاکہ وو ملک میں سماجی تبدیلی اور اقتصادی بہتری کے لیےفیصلہ سازی اور سیاست میں موثر کردار ادا کر کے قومی ترقی میں کلیدی حصہ ڈال سکیں .پہلی حکومتوں میں نوجوانوں کو پسماندہ رکھا گیا، لیکن ہم نے نظر انداز کیے گئے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی توپالیسی سازی میں رہنمائی کے لیے

وہ اہم اور بنیادی کردار ادا کریں گے ۔ انھوں نے ہماری بات سنی اور ہمیں اپنے وعدے پورے کرنے کا موقع دیا. لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کریں۔ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملک میں بدلنے اور تبدیلی لانے کا اپنا وعدہ پورا کر کے ہی پر جوش نوجوانوں کے دل و دماغ، ان کی توقعات اور امنگوں پر پورا اتر سکتے ہیں . چونکہ مستقبل نوجوانوں کاہے ، ان کو اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا انتخاب کرنے . مساوی مواقع تک رسائی دینے ، اور با مقصدانداز میں ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے۔ میری حکومت نے اس بات کا پختہ عزم کر رکھا ہے کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پاکستان میں کوئی طبقہ بھی پیچھے نہ رہے۔ اس ضمن میں این وائے ڈی ایف میں ادارہ جاتی شراکت داری سے حقوق اور صنفی مساوات کی بنیادپر

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ میں نوجوانوں اور پاکستانی نوجوان قیادت کے لیے فعال ترین اور جرات مندانہ پالیسی وژن پیش کرنے پر وزیراعظم آفس کی ٹیمکی کاوشوں کو سراہتا ہوں، اور اس فریم ورک میں پیش کیے گئے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں ان کو اپنے زاتی تعاون کا یقین دلاتا ہوں . میں اور میری حکومت پاکستان کو اقوام عالم میں 21ویں صدی کا رہنما ملک بنانے کے لیے پاکستانی نوجوانوںکی انتھک کوششوں میں ان کی معاون ہو گی۔ .

پاکستان زندہ با د!

Paksitan Citizen Portal

تجاویز و شکایات

کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اپنی تجاویز و شکایات دینے کے لیے • گوگل پلے سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور یوتھ سے منسلک لنک پر جائیں۔