Jobs Created :
اعداد و شمار

وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کی ترقی کا سفر

وزیرِاعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق نوجوان ملک کا قیمتی ترین سرمایہ ہیں اور ان کو باصلاحیت اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے جوانوں کی ترقی پر مرتکز وسیع پیمانے پر مفصل پروگرام کی ضرورت تھی۔ جوانوں کی تعمیر و ترقی کے اس سفر کا آغاز حکومتی سطح پر یوتھ افیئرزونگ کی تشکیل سے ہوا جس کے ذریعے وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام کا اجراء کیا گیا تاکہ نوجوانوں کو معاشی اور سماجی طور پرتمام شعبوں میں مضبوط اور خودمختار بنایا جا سکے۔

3rd December, 2018

معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان

جناب عثمان ڈار کی تقرری بطور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان

Jan-Mar, 2019

فریم ورک کی تشکیل

نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعلقہ سیاسی رہنما، سول سروس افسران، اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیوں اور انٹرنیشنل این جی اوز اور نوجوان برادری کے نمائندگان کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد تین بنیادی اصول وضع کئے گئے: تعلیم، روزگار اور بامعنی شمولیت۔ پھر ان اصولوں کی بنیاد پر ایک فریم ورک تشکیل دینے کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی وزراء برائے نوجوانان اور دیگر متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ متعدد میٹینگز کی گئیں۔

April, 2019

نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک کا اجراء

نیشنل اور انٹرنیشنل ایکسپرٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد قومی سطح پرنوجوانوں کی ترقی کے لئے فریم ورک تشکیل دیا گیا۔

21st June, 2019

نیشنل یوتھ کونسل

غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں پر مشتمل نیشنل یوتھ کونسل تشکیل دی گئ۔

1st July, 2019

بجٹ کی منظوری

بجٹ کی منظوری کے بعد وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام کا اجراء۔

17th October, 2019

یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم

جوانوں کو کاروبار کے لئے قرض فراہم کرنے کے لئے یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم کا اجراء کیا گیا

9th January, 2020

ہنرمند پاکستان پروگرام

نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے ہنرمند پاکستان پروگرام کا اجراء۔

13th April, 2020

وزیراعظم ٹائیگرز فورس

رضاکارانہ خدمات اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم ٹائیگرز فورس کی تشکیل و اجراء۔

12th August, 2020

یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم میں مزید آسانی

شرائط میں مزید آسانی اور رقم میں اضافے کے ساتھ یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم کا دوبارہ آغاز کیا گیا

November, 2020

نیشنل یوتھ کونسل کی تشکیلِ نو

نئے نوجوان ممبران کے ساتھ نیشنل یوتھ کونسل کی دوبارہ تشکیل کے عمل کا آغاز

29th January, 2021

کامیاب کسان

کسانوں کی تعمیروترقی کے لئے یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم کے تحت کامیاب کسان کا اجراء۔

ویژن

جوانوں پہ مرتکز جامع، مؤثر اور مستحکم اقدامات کے ذریعے ان کے لئے میعاری تعلیم، نفع بخش روزگار اور تعمیری و بامعنی شمولیت کو یقینی بنانا

مشن

جوانوں کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری اس مقصد کے ساتھ کہ انہیں ہنرمند، بااعتماد اور بااختیار بنا کر ملک کی معاشی مضبوطی اور ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے

ہماری ٹیم

عثمان ڈار

معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان

طارق خان

جوائنٹ سیکرٹری، وزیراعظم آفس

محمد علی ملک

ڈپٹی سیکرٹری، امورِ نوجوانان

محمد صالح

پبلک ریلیشنز آفیسر، وزیراعظم آفس

محمد زاہد

ٹیم لیڈ

محمد عمران

سافٹ ویئر ڈیولپر

آمنہ امین

فرنٹ اینڈ ڈویلپر

حسین طارق کانجو

ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر

کامران احمد

اینڈرائیڈ ڈویلپر

سیدہ ثانیہ بتول زیدی

ڈیجیٹل میڈیا ایگزیکٹو اینڈ کونٹینٹ رائیٹر

عمیرہ جواد

ڈپٹی کوآرڈینیٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن

صائمہ مجید

اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر گرافک اینڈ کونٹینٹ

حاجرہ شاہد

ڈیجیٹل میڈیا ایگزیکٹو اینڈ کونٹینٹ رائیٹر

صبا علی

ڈیٹا انٹری آپریٹر

عمر زیاد

فوٹوگرافر

عظمیٰ اکرم

گرافک ڈیزائنر

معلومات و شکایات کےلئے

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرنے کے لئے اپنے موبائل میں موجود گوگل یا ایپل سٹور سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔