Jobs Created :
اعداد و شمار

04-05-2021

وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور ہواوے (Huawei) کے درمیان مفاہمت کے یادداشت پر دستخط۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان عثمان ڈار اور ہواوے ٹیکنالوجی کے میڈل ایسٹ کیلئے مقرر وائیس پریذیڈنٹ سپیس لی نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے جس کیلئے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون کرینگے۔ پاکستانی نو جوانوں میں اہلیت کی کمی نہیں۔ ان کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کامیاب جوان انویشن لیگ کے تحت ہواوے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے مد میں سرکاری اور پرائیوٹ یونیورسٹیوں کی طلباء کو معاونت فراہم کرے گا۔ ہر سال ملک بھر سے 10,000 ہزار طلباء کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں حاصل صلاحیتیوں کی بنیاد پر رجسٹر کیا جائے گا۔ 5000 طلباء کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ٹرینینگ دینا معاہدے میں شامل۔ ہواوے ملک بھر میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے مقابلے منعقد کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی گی۔ مستحق طلباء کیلئے سکالرشپ کی فراہمی اور منتخب طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہواوے یونیورسٹی بھیجنا معاہدے کا حصّہ ہے ۔ اس موقع پر سپیس لی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوست ملک کے قابل طلباء کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ مستقبل میں وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کو مزید بڑھائیں گے اور پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کیلئے چائینہ بھیجا جائے گا۔

معلومات و شکایات کےلئے

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرنے کے لئے اپنے موبائل میں موجود گوگل یا ایپل سٹور سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔