Jobs Created :
اعداد و شمار

27-05-2021

وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تقریب برائے تقسیمِ چیک و اسناد

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی قیادت میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد میں تقریب برائے تقسیمِ تحت چیک و اسناد منعقد کی گئی جس میں یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم کے توسط سے کاروبار کے لئے قرض حاصل کرنے والے جوانوں میں چیکس تقسیم کئے گئے اور کامیاب جوان اسکلز سکالرشپ پروگرام میں بلا معاوضہ ٹریننگ مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، شبلی فراز، نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلباء کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران جوانوں نے خود کو درپیش مسائل کے حوالے سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام کو بتایا جن کو حل کرنے کی انھوں نے ہقین دہی کراوائی۔ تقریب میں ریکٹرنیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد اصغر، چیئرمین نیوٹیک جاوید حسن، مینیجر فیبریکیشن اینڈ ایونٹس بینک آف پنجاب مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔

معلومات و شکایات کےلئے

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرنے کے لئے اپنے موبائل میں موجود گوگل یا ایپل سٹور سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔