Jobs Created :
اعداد و شمار

31-05-2021

وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجزمیں تقریب برائے تقسیمِ چیک و اسناد

معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان کی سربراہی میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجزمیں تقریب برائے چیک و اسناد منعقد کی گئی۔ کامیابی کی منزلوں کو چھوتے جوانوں کو کامیاب جوان اسکلزسکالرشپ پروگرام کے تحت اسناد دی گیئں اور یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم سے قرض حاصل کر کے اپنا کاروبار کرنے کا خواب پورا کرنے والے خوش قسمت جوانوں کو چیکس دیے گئے۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب کو رونق بخشی اورجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے اس بات کو سراہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کی تجاویز اور آراء لینے کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے۔تقریب میں ریکٹرنیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میجر جنرل (ر) محمد جعفر، چیئرمین نیوٹیک جاوید حسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی شباہت علی شاہ اور وائس پریزیڈینٹ نیشنل بنک آف پاکستان شعیب قیصرانی بھی شریک ہوئے۔

معلومات و شکایات کےلئے

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرنے کے لئے اپنے موبائل میں موجود گوگل یا ایپل سٹور سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔