Jobs Created :
اعداد و شمار

03-06-2021

وزیرِاعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے دوسرے بیچ کی منظوری دے دی

نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیچ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم خود کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے اور چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس اور ثقافت سے وابسطہ نوجوان کونسل میں شامل ہونگے۔ کونسل کے چئیرپرسن معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار ہونگے۔ کونسل 33 نوجوانوں پر مشتمل ہو گی جس کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہونگے۔ کونسل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ملک بھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریبات میں بھی یہ نوجوان شریک ہوں گے اور انٹرنیشنل پلیٹ فارمز میں پاکستان کی نمائنگی بھی کریں گے۔ معاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان عثمان ڈار نے نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ بھی کی۔

معلومات و شکایات کےلئے

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرنے کے لئے اپنے موبائل میں موجود گوگل یا ایپل سٹور سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔