Jobs Created :
اعداد و شمار

28-09-2021

کامیاب جوان پروگرام اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران کے لئے کامیاب جوان پروگرام اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ورکشاپ کے پہلے دن پاکستان میں نوجوانوں اور خواتین کی موجودہ صورتحال اور ایڈولیسنٹ ایکوالٹی انڈکس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیٹا انٹرپریٹیشن اور لائف اسکلزبیسڈ ایجوکیشن کو مرکزی حیثیت دینے کے حوالے سے کونسل کے ارکان کے لئے خصوصی تربیتی سیشن بھی منعقد کئے گئے۔ ورکشاپ میں گلگت بلتستان کے وزیر برائے امورِ نوجوانان راجہ ناصر علی خان، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان/سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے بھی شرکت کی۔ معاونِ خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک لگ بھگ 16 ہزار نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کے لئے 20 ارب روپے مالیت کا قرض دیا جا چکا ہے اور 95 ہزار سے زائد نوجوانوں کو اسکلز سکالرشپ کے ذریعے مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید ٹریننگز دی گئی ہیں۔ "ہم پاکستان کے نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ خود کو مستحکم کریں۔ نیشنل یوتھ کونسل کے ذریعے انھیں حکومتی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا شاندار موقع دیا گیا ہے۔" عثمان ڈار گلگت بلتستان کے وزیر برائے امورِ نوجوانان راجہ ناصر علی خان اور یو این ایف پی اے پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر بختیور نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ ورکشاپ کے دوران فلاحی سرگرمیوں میں نوجوانوں کے کردار پر خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس کے علاوہ تولیدی صحت سے متعلق سہولیات کے حوالے سے پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

معلومات و شکایات کےلئے

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرنے کے لئے اپنے موبائل میں موجود گوگل یا ایپل سٹور سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔