Jobs Created :
اعداد و شمار

20-10-2021

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان / سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا سے اسلام آباد میں ملاقات۔ معاونِ خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام کی تین بنیادی ترجیحات روزگار، تعلیم اور تعمیری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جن کا تعین نوجوانوں کی ضروریات اور آراء کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے کامیاب جوان لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اب تک کے اعداد و شمار سے متعلق بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔ جیسا کہ یورپی یونین ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے میں سرگرمِ عمل ہے معاونِ خصوصی نے ان کے وسیع تجربے سے مستفید ہونے کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ "ہنرمند پاکستان پروگرام خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کی آراء و تجاویز لینے کے بعد ترتیب دیا گیا۔ جیسا کہ وزیراعظم پاکستان اپنے ملک کے نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے فنی تعلیم کا شعبہ وزیراعظم پاکستان کے دل سے قریب تر ہے۔" عثمان ڈار اینڈرولا کامینرا نے کہا یورپی یونین جی آئی زیڈ کے اشتراک کے ساتھ پاکستان میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ " یورپی یونین گزشتہ دس سالوں میں اس شعبے میں تقریباً 91 ملین یورو خرچ کر چکا ہے اور ہم جدید دور کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس شعبے میں مزید بہتری اور جدت لانا چاہتے ہیں۔" اینڈرولا کامینرا معاون خصوصی برائے امور نوجوانان نے حال ہی میں لائیو کئے جانے والے ہنرمند پاکستان پروگرام کے ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی اور پروگرام کے 14 حصوں کے بارے میں تفصیلاً بتایا جن کے تحت ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبے میں اصلاحات اور جدت لانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے یورپی یونین کی تکنیکی معاونت اور رہنمائی مددگار ثابت ہوگی۔ یورپی یونین کی سفیر نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور نوجوانوں کے لئے اس کی افادیت کو سراہا ۔ انھوں نے کہا کہ باہمی اشتراک کے لئے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیمیں آپس میں مشاورت کریں گی اور آئندہ ماہ ملاقات میں اس حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان / سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی کامن ویلتھ کے نمائندگان کے ساتھ وڈیولنک کے ذریعے میٹنگ جس میں پاکستان یوتھ ڈیولپمنٹ انڈکس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

معلومات و شکایات کےلئے

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرنے کے لئے اپنے موبائل میں موجود گوگل یا ایپل سٹور سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔