Jobs Created :
اعداد و شمار

جوانوں کی آواز

کونسل کے مقاصد

پالیسی سازی میں معاونت

امورِ نوجوانان سے متعلق صوبائی وزارتوں میں پالیسی سپورٹ

آفیشل پلیٹ فارم

یوتھ آرگینائیزیشنز کی تنظیم بنانے کے لئے آفیشل پلیٹ فارم کی تشکیل

ادارہ سازی

آئین کی تشکیل اور نئے ممبران کے چناؤ کے بعد نیشنل یوتھ کونسل کی ادارہ سازی

ڈیجیٹل پورٹل

نوجوانوں کو مصروفِ عمل رکھنے اور ان کے کئے گئے کام، متاثرکن کامیابیوں اور تعمیری گفتگو کی ترویج کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کی تشکیل

رابطہ کاری

پالیسی سازوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنا اور بین الاقوامی اشتراک کے مواقع پیدا کرنا

کونسل کے سابق ممبران

کاروبار کی دنیا میں اپنا سکہ منوانے والے عدنان شفیع جو کہ انٹرپینورشپ کے حوالے سے مختلف انٹرنیشنل ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں

عدنان شفیع

اسلام آباد

پاکستان کی پہلی گیم اکیڈمی پکسل آرٹ کی مالک سعدیہ بشیر دیگر انٹرنیشنل ایوارڈز کے ساتھ ساتھ فیس بک گیمنگ کی جانب سے گلوبل گیمنگ سٹیزن کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

سعدیہ بشیر

اسلام آباد

PILDAT جیسی بڑی کمپنی میں بطور پراجیکٹ مینیجر اپنا نام بنانے والی آمنہ کوثر کنیرڈ کالج کی گریجویٹ ہیں اور ریسرچ، مینیجمنٹ اور کمیونیکیشن میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

آمنہ کوثر

پنجاب

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر حسن علی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 'ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر' اور 'او ڈی آئی پلیئر آف دی ایئر' کا خطاب حاصل کر چکے ہیں

حسن علی

پنجاب

پاکستان کی پہلی خواجہ سراء اینکر پرسن پنجاب یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور خواجہ سراء کمیونٹی کے سماجی حقوق اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کے لئے کوشاں ہیں

مارویہ ملک

پنجاب

پاکستان کی پہلی یو این ویمن گڈ وِل کی سفیر منیبہ مزاری آرٹسٹ، ٹی وی ہوسٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں اور کینیڈا گلوبل کنسلٹنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر کی جانب سے ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

منیبہ مزاری

پنجاب

کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی زین اشرف 650 سے زا ئد چھوٹے کاروبار قائم کرنے اور 1800 بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ اور انہیں پرنس ولیم کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے

زین اشرف مغل

پنجاب

پاکستان کے مذہبی اور معلم گھرانے سے تعلق رکھنے والے مولانا محمد احمد حنیف درسِ نظامی کے متعدد مضامین پڑھاتے ہیں اور اردو، انگریزی اور عربی میں مکمل عبور حاصل ہونے کے باعث باکمال موٹیویشنل اسپیکر اور معلم ہیں

مولانا محمد احمد حنیف

پنجاب

تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے دلیپ کمار نے ایل ایل بی، پولیٹیکل سائنس اور الیکٹریکل انجنیئرنگ میں ڈیگری حاصل کر رکھی ہے۔ گزشتہ دس سال سے سماجی سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں اور بہترین لکھاری بھی ہیں۔

دلیپ کمار

سندھ

انرجی پالیسی میں فل برائٹ سکالرشپ پہ ماسٹرز کرنے والے خرم گزشتہ دس سال سے انرجی اور انفراسٹرکچر کنسلٹنٹ ہیں۔ انرجی، فنانس اور موسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزارتوں اور متعدد صوبائی اداروں کے لئےبطور اکنامک اور پالیسی ایڈوائزر خدمات سرانجام دے چکے ہیں

خرم للانی

سندھ

شوبز سے وابسطہ ملک کی مایہ ناز اداکارہ اور سپر ماڈل ماہرہ خان متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز بشمول لکس اسٹائل ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ ماہرہ نے اعلیٰ تعلیم امریکہ سے حاصل کی

ماہرہ خان

سندھ

تخلیقی صلاحیتوں کی مالک سونال تعلیم، سماجی مسائل اور ذہنی صحت کے حوالے سے اقدامات میں فعال کردار ادا کررہی ہیں۔ ذہنی صحت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر انہوں نے پاکستان کی متعد پلیٹ فارمز پر نمائندگی کی اور ایوارڈز بھی حاصل کئے۔

سونال دھنانی

سندھ

ایوارڈ یافتہ انٹرپنیور اور بین الاقوامی سطح پر'ینگ گلوبل لیڈر' کا خطاب حاصل کرنے والے ڈاکٹر فیصل اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے بائیوٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

ڈاکٹر فیصل خان

خیبر پختونخواہ

قومی فٹ بال ٹیم کی مایہ ناز کھلاڑی کرشمہ اپنے شعبے میں متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل میڈلزجیت چکی ہیں۔ کرشمہ ینگ رائزنگ اسٹار کی کوچ اور چترال ویمن اسپورٹس کلب کی بانی بھی ہیں۔

کرشمہ علی

خیبر پختونخواہ

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے ضربِ عزب کے غازی میجر تنویر نے شوال آپریشن کے دوران اپنی ایک ٹانگ گنوا دی۔ میجر تنویر متعدد آپریشنز میں شامل رہے اور ضربِ عزب میں بہترین کارکردگی کے باعث تمغہ بسالت بھی حاصل کیا

میجر تنویرشفیع

خیبر پختونخواہ

سماجی کارکن، لکھاری اور انٹرپنیورخالدہ بروہی سگھڑ فاؤنڈیشن کی بانی ہیں جو کہ دیہات میں موجود خواتین کی تعلیم اور سماجی و معاشی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔ خالدہ سوشل انٹرپنیورشپ کے حوالے سے فاربز 30 انڈر 30 میں دو بار نامزد ہو چکی ہیں۔

خالدہ بروہی

بلوچستان

خصوصی صلاحیتوں کی مالک شازیہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز حاصل کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز بشمول نیشنل یوتھ ایوارڈ اور یو این ویمن ایوارڈ حاصل کئے

شازیہ بتول

بلوچستان

جوانوں کی نمائندہ اور سماجی کارکن فرخ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی سربراہ کے طور پر نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ امن اور لیڈرشپ کے حوالے سے بھی یہ خاتون متعدد سرگرمیوں کا حصہ رہی ہیں اور ایجنٹ آف چینج کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔

فرخ اویس

آزاد جموں و کشمیر

پندرہ برس کی عمر میں کوہ پیمائی شروع کرنے والی ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی کوہ پیما خاتون ہیں جنہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سَر کی۔ اس کے علاوہ یہ پہلی مسلمان خاتون ہیں جنہوں نے سات برِاعظموں کی سات بلند ترین چوٹیاں سرکیں

ثمینہ بیگ

گلگت بلتستان

شوبز سے تعلق رکھنے والے حمزہ تھیٹر، فلم اور ٹی وی ایکٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے شوبز میں آنے سے پہلے امریکہ سے انٹرنیشنل ریلیشنزمیں ڈگری حاصل کی اور پولیس گروپ میں بطور سول سروس آفیسر سی ایس ایس کا امتحان بھی پاس کیا

حمزہ علی عباسی

پاکستان نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اور سابقہ کپتان ثناء پہلی پاکستانی خاتون ہیں جوآئی سی سی کے تحت او ڈی آئی بالر رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہیں۔ بطور کپتان انہوں نے ٹیم کو دو گولڈ میڈل جِتائے اور گزشتہ نو سالوں سے آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 20 میں شامل ہیں۔

ثناء میر

صدارتی گولڈ میڈلسٹ اور چیئرمین بوئے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن شاکر اپنے شعبے میں قابلِ تحسین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

شاکراللہ

موسیقی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے زو وساجی متعدد لوکل اور انٹریشنل میوزک بینڈز کا حصہ رہے ہیں۔ زو لکس اسٹائل ایوارڈز اور انڈیا ریکارڈنگ آرٹس کی جانب سے بیسٹ البم ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

زو وساجی

معلومات و شکایات کےلئے

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرنے کے لئے اپنے موبائل میں موجود گوگل یا ایپل سٹور سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔